آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی مڈل آرڈر بلے باز پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے،روہت شرما دوسرے ، روس ٹیلر تیسرے اور فخر زمان 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔باﺅلنگ رینکنگ میں ابتدائی 10باﺅلرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے جبکہ جسپریت بمرا پہلے ، راشد خان دوسرے، کلدیپ یادیو تیسرے اور حسن علی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے،انگلینڈ دوسرے ،جنوبی افریقہ تیسرے اور پاکستان 7ویں نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*