2018 میں بھی عاطف اسلم کا جادوانڈینز پر سر چڑھ کر بولتا رہا

ممبئی(شوبز نیوز )پاکستان کے ساتھ بھارتیوں کے دلوں پر راج کرنے والے نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز کا جادو 2018 میں بھی بھارتیوں پر چھایا رہا اور رواں سال عاطف اسلم کے دوگانے بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں شامل رہے۔ رواں سال بھارتیوں نے جس گانے کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا اورجسے سب سے زیادہ پسند کیاگیا وہ مراکشی اداکارہ نورا فاتحی پر فلمایا گیا گانادلبر دلبرتھا۔ نورا فاتحی نے اپناگانا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے گانوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے گانے کو پسند کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ دوسرے نمبر پر پنجابی گانا دارو بدنام رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*