پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار

ممبئی(شوبز نیوز)اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما کی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد کہا جارہا تھا کہ اب بالی ووڈ میں شادی سیزن ختم ہوگیا لیکن اب اچانک پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبر منظر عام پرآگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017 میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*