مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی غاصب فوج کی پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ،16 سالہ فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)فلسطین میں صہیونی مظالم انتہا کو پہنچ گئے۔ مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16سالہ لڑکا شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے لڑکے کی شناخت محمد یوسف نخلی کے نام سے ہوئی ہے۔ محمد یوسف نخلی کو صہیونی فورسز نے 10میٹر کے فاصلے سے نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے 24گھنٹے کے دوران 100فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں قانون دان، صحافی اور عام افراد شامل ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی میں گھر واپس چلو مارچ کے دوران اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں ریسکیو ورکرز،صحافی اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*