فلسطین کی مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے،حماس

غزہ(اے این این )اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے جماعت کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ جماعت فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونی ریاست کے زوال تک مسلح جد جہد جاری رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق حماس کی جانب سے جماعت کے یوم تاسیس کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت فلسطین کے ایک ایک انچ کی دشمن کے قبضے سے آزادی، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے، فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے گھروں کو واپسی کی جدو جہد جاری رکھے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی فلسطینی ریاست، فلسطینی اداروں کی تاسیس، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے، پناہ گزینوں کی واپسی جماعت کے اولین ایجنڈے میں شامل ہے۔ حماس فلسطینی قوم میں پائی جانے والی بے اتفاقی کے خاتمے اور قومی شراکت کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس قوم کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے دیگر تمام فلسطینی قوتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت فلسطینی فلسطینی قوم کا دیرینہ حق اور عالمی قوانین کی رو سے فلسطینیوں کا حق ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*