فرانس،دارالحکومت پھر مظاہرین کی زد میں، حکومت مخالف احتجاج میں شدت

پیرس(م ڈ) فرانس میں جاری حکومت مخالف احتجاج میں شدت آگئی، مظاہرین نے ایک بار پھر ملکی دارالحکومت کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم نہ ہوسکا، بلکہ یلوویسٹ مظاہرین نے ایک بار پھر فرانسیسی دارالحکومت کا رخ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نےہفتہ کو شانزلے لیزے شاہراہ پر احتجاج کا اعلان کیا تھا، احتجاج کے باعث ہفتے کو پاکستانی سفارت خانہ بند رہا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فرانس میں جاری حکومت مخالف احتجاج کے پیش نظر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے تنخواہوں میں 100 یورو بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*