پی ایس ایل فورکے مکمل شیڈول کااعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، 14فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب کے ساتھ دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9، 10، 12مارچ جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 7، 10، 12، 15مارچ کو میچز رکھے گئے ہیں جب کہ فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مکمل شیڈول کااعلان کردیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14فروری2019سے شروع ہوگا اور17مارچ2019کو اختتام پذیر ہوگا،اس ٹورنامنٹ کے پہلے26میچز ابو ظہبی ، دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جب کہ اگلے آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ،نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں ایونٹ کے پانچ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ، ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور گزشتہ تینوں سیزنز کے دوران آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق دبئی ، شارجہ کے ساتھ ابوظہبی بھی اس بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔ لاہور میں 9، 10اور 12مارچ کو میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ کراچی میں 07، 10، 12، 15مارچ کو میچز رکھے گئے ہیں جب کہ فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق15فروری کو چھٹی ٹیم اور کراچی کنگز کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔16فروری کو پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور چھٹی ٹیم جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔17فروری کو پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈاورلاہور قلندر جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندر اکے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔2دن وقفے کے بعد20فروری کو واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورچھٹی ٹیم کے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔21فروری کوکراچی کنگزاور پشاور زلمی کے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*