وائٹ ہاﺅس چیف آف اسٹاف کیلئے پانچ نام شارٹ لسٹ، ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاﺅس چیف آف اسٹاف کے لیے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیاگیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے میں جمعہ کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وہائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں جان کیلی کی ریٹائر منٹ کے بعد اس اہم منصب کے لیے موزوں امیدواروں کے انٹرویو لیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ افراد کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں وہائٹ ہاﺅس چیف آف اسٹاف کے عہدے کے لیے حتمی امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا جائےگا۔خیال رہے کہ رواں سال کے آخر تک چیف آف اسٹاف جان کیلی عہدہ چھوڑ دیں گے، تاہم ٹرمپ نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا آیا ان کی جگہ کون لے گا۔کیلی ایک ریٹائرڈ میرین جنرل ہیں، جنھوں نے جولائی 2017 سے چیف آف اسٹاف کے فرائض سنبھالے ہیں، جلد ان کی جگہ کی جانے والی تقرری کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*