میانمار میں مسلمانوں کےخلاف بربریت ، نسل کشی قرار،امریکا

واشنگٹن(م ڈ) امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔امریکی ایوان نمائندگان میں میانمارکی فوج کی مخالفت میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔بیجمعہ کو ن الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان اب سرکاری طور پر یہ موقف اختیارکرتا ہے کہ اجتماعی تشدد کی پالیسیاں اور میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا کی بے دخلی کے لیے اختیار کردہ اقدامات نسل کشی قرار دی جاتی ہے۔ ایوان نے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کے حق میں 394 جب کہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔اس سے قبل بھی اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میانمارفوج نسل کشی سمیت اجتماعی ہلاکتوں اورجنسی زیادتی میں ملوث ہے جسے میانمارکی فوج کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*