عمران ہاشمی کی نئی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلرجاری کردیاگیا

ممبئی (شوبز نیوز)فلم ’جنت‘،”بادشاہو‘ اور’اظہر‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا آفیشل ٹریلرریلیز کردیا گیا۔اس میں عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔عمران ہاشمی ٹریلر میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پرنظرآئیں گے۔ فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم کے ذریعے عمران ہاشمی پروڈکشن کے شعبے میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ فلم ’چیٹ انڈیا‘ اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*