سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو منتقل کردی

Pak Saudi Relations

اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو منتقل کردی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 8 ارب 26کروڑ ڈالر ہوگئے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی پیکج کے تحت ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں پاکستان کو ملے گی۔اس سے قبل گذشتہ ماہ نومبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے پر رضا مند ہوگیا ہے۔دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے اکاو¿نٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کےلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے ¾اب ان میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاو¿نٹ میں آچکے ہیں۔دوسری جانب اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دےگا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کے اکاو¿نٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو¿ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*