رواں سال کا معاشی ترقی ہدف حاصل کر لیا جائےگا،چین

china

بیجنگ(کامرس نیوز)چین میں اعداد و شمار کے قومی محکمے کے مطابق سال 2018کے لئے چین کی معاشی ترقی کا ہدف6.5فیصدمقرر کیا گیا تھا جو حاصل کر لیا جائے گا۔اس حوالے سے چین میں اعدادوشمار کے قومی محکمہ کے پریس ترجمان ماﺅشنگ یونگ نے گذشتہ روز بیجنگ میں کہا کہ نومبر میں چینی معیشت مستحکم طور پر آگے بڑھتی رہی ہے ا ور سال کے اختتام تک 6.5فیصد کی شرح اضافہ کے ہدف کو پوراکر لیاجائے گا۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ نومبر میں چین میں سروس کی صنعت میں مسلسل اور مستحکم طور پر اضافہ ہوا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی رفتار میں مسلسل تین ماہ سے اضافہ ہورہا ہے۔روزگار کی صورتحال بھی توقعات سے بہتر رہی ہے۔ماﺅشنگ یونگ کا کہنا تھا کہ چین کی اقتصادی ترقی،روزگار ،اشیا کی قیمت سمیت اہم اقتصادی انڈیکس مستحکم رہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*