حکومت صنعتوں کو مسابقتی قیمتوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائے

کراچی (کامرس نیوز)بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین اوربی ایم پی کے صدارتی امیدوارسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاﺅالدین مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری معاشی عدم استحکام کے پیش نظر انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کیB-3منفی ریٹنگ کی توثیق کردی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو غیر مسابقتی ملک قرار دیا ہے۔موڈیز کی رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے جاری اکاﺅنٹ خسارہ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو شدید متاثر اور کم کیاہے جس کی تکمیل مختصر مدت میں مشکل نظر آرہی ہے تا وقت یہ کہ بیرونی سرمایہ کاری میں فوری اضافہ ہوسکے ۔بزنس مین پینل کے لیڈران نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے موجودہ بیرونی قرضے حقیقی جی ڈی پی کے 72فیصد تک پہنچ چکے ہیں جو Bریٹڈ ممالک کے اوسط 58فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ موڈیز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث مالی سال 2020میں بیرونی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ہوکر76فیصد تک پہنچ سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*