ترکی،گولن تفتیش، 219 فوجی اہلکار گرفتار

انقرہ(م ڈ )ترک استغاثہ نے جلاوطن مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں 219 فوجیوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جمعے کے روز ترک خبر رساں ادارے انادولو کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں جولائی 2016 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے سلسلے میں جاری تفتیش کا حصہ ہیں۔ ترک اخبار حریت کے مطابق ان گرفتاریوں کے لیے ترک پولیس نے جمعرات اور جمعے کی شب مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*