تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے سخت قدامات کی ضرورت ہے ‘ پیاف

PIAF

لاہور (کامرس نیوز) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری درآمدات پر قابو پانے کیلئے مزیداقدامات کیے جائیں کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے اور تجارتی خسارہ میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔اس لیے غیر ضروری اشیاءکی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ تجارتی خسارہ بڑھتا جائے گا ۔ درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق 2023تک پاکستان کو قرضوں اور سودکی مد میں انیس ارب ڈالر سالانہ ادا کرنا ہونگے جس کیلئے ابھی سے اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*