گمبٹ ساﺅتھ فیلڈ اور کنر پساکی فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے کہا ہے کہ گمبٹ ساﺅتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 30 ایم ایم سی ایف ڈی اور کنر پساکی فیلڈ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے۔جمعرات کو کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے کہ گمبٹ ساﺅتھ فیلڈ سے گیس کی فراہمی100 فیصد جاری ہے درحقیقت پیداوار میں یومیہ تقریبا 30 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ ذخیرہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے او جی ڈی سی ایل کی کنر پساکی فیلڈ سے بھی گیس کی پیدوار میں تقریبا 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کی اطلاعات ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*