کپتان سرفراز کا ورلڈ کپ2019 تک مزید تجربات نہ کرنے کا عندیہ

ورلڈ کپ تک ٹیم زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے موجود ہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے گا، ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پاکستان کیلئے میگا ایونٹ جیت سکیں، فی الحال اپنا پسندیدہ سوئپ شاٹ کھیلنے سے توبہ کرلی،تجربات کے باوجود مستقل اوپننگ جوڑی نہیں حاصل کر سکے،کپتان سرفراز احمد کا انٹرویو

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے ورلڈ کپ2019 تک مزید تجربات نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ تک ٹیم زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے موجود ہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے گا، ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پاکستان کیلئے میگا ایونٹجیت سکیں، فی الحال اپنا پسندیدہ سوئپ شاٹ کھیلنے سے توبہ کرلی،تجربات کے باوجود مستقل اوپننگ جوڑی نہیں حاصل کر سکے۔اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ 2010سے اب تک کئی جوڑیاں تبدیل ہوئی ہیں، محمد حفیظ کے ساتھ عمران فرحت، توفیق عمر، ناصر جمشید، خرم منظور کی آزمائش ہوئی، شان مسعود اور امام الحق آئے، اظہر علی بھی اوپننگ کرتے رہے۔کپتان نے بتایا کہ فخرزمان بھی کھیلے اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کر رہے ہیں،بیک اپ میں عابد علی بھی موجود ہیں، امید ہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ اچھا پرفارم کرے گی۔ انٹرویو میں جب سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہراتے ہوئے ورلڈکپ پاکستان لانے میں کامیاب ہوں گے تو جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔کپتان نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ جون 2017 میں پرستاروں کے سامنے ٹرافی اٹھاکر خوشیاں منانے کا موقع دوبارہ آئے گا، ہمارے پاس یہی بہترین دستیاب کرکٹرز ہیں جو اب کھیل رہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ چند ایک مزید آجائیں، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف 5، 5 ون ڈے میچز کی سیریز ہیں، اس دوران پول میں موجود متبادل کرکٹرز کی آزمائش بھی کرسکتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکے، البتہ زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ہمیں انہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا اور اعتماد دینا ہے، ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ پرفارم کرتے ہوئے پاکستان کیلیے ٹائٹل جیت سکیں۔ کپتان سرفراز احمد نے فی الحال اپنا پسندیدہ سوئپ شاٹ کھیلنے سے توبہ کرلی۔کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آٹ ہونے کے سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں اسی اسٹروک پر کافی رنز بناتا رہا ہوں لیکن اپنی غلطی سے سبق سیکھا اور اگلے میچزمیں سوئپ شاٹ کھیلنے سے گریز کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ میری فارم میں بہتری آرہی ہے،آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں فخرزمان کیساتھ مشکل وقت میں بہتر اننگز سمیت 2 ففٹیز بنائیں، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہا، بعد میں کوشش کی کہ ٹیل اینڈرز کو ساتھ لے کر چلوں لیکن وکٹیں گر گئیں،مزید بہتری لانے کیلیے کوشاں ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*