کور کمانڈر کانفرنس میں تمام بیرونی خطرات سے نمٹنے کے عزم کا اظہار

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کے بہترین مفاد،امن و استحکام اور ملک کی ترقی کےلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کئے گئے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی زیر صدارت 216ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں جیواسٹرٹیجک ماحول، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، مشرقی و مغربی سرحد اور خاص طور پر لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کےلئے علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور افغان مصالحتی عمل کی کامیابی کی امید ظاہر کی گئی جبکہ افغان جنگ کے پر امن منطقی انجام کےلئے تمام شراکت داروں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔کانفرنس میں تمام بیرونی خطرات سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیااور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کےلئے کئے جانے والے ملٹری آپریشنز سے بھرپور فوائد حاصل کئے جائیں گے،جن کے باعث ملک میں سماجی و معاشی ترقی کےلئے سیکیورٹی کی صورتحال مثبت ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*