علی ظفر ایشیا کے 50پرکشش مردوں میں آٹھویں نمبرپرجگہ بنانے میں کامیاب

کراچی(شوبز نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر ایشیا کے 50 پرکشش مردوں میں آٹھویں نمبرپر آئے ہیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے باصلاحیت گلوکارو اداکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ بی ٹی ایس کو بینگٹم بوائز بھی کہاجاتا ہے اور اس بینڈ میں سات ممبرزوی، جے ہوپ، آر ایم، جن، جیمن، جونکوک اورسوگا شامل ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی اداکار ویوان دسینا شامل ہیں۔بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور رواں سال کے تیسرے پرکشش مرد قرار پائے ہیں۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارزین ملک ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔ناموربالی ووڈ اداکار ہریتھیک روشن بھی ایشیا کے پرکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*