سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے، ایسا ماحول بنایا جائے جس سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کار راغب ہوں، حکومتی منظوریوں، ٹیکس نظام کو بھی آسان بنایا جائے،سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ جامع منصوبہ پیش کریں۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سرمایہ کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں سازگار کاروباری ماحول کے فروغ اور سہولیات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا ماحول بنایا جائے جس سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کار راغب ہوں، سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ جامع منصوبہ پیش کریں، سرمایہ کاری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی منظوریوں، ٹیکس نظام کو بھی آسان بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراءاسد عمر، ڈاکٹر فروغ نسیم، عبدالرزاق داﺅد نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کاروباری طبقے کی آسانیوں کےلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*