بلدیاتی حکومتیں جمہوریت میں ایک نر سری کی مانند ہے ،سردار صالح بھوتانی

sardar saleh muhammad bhootani

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی حکومتیں جمہوریت میں ایک نرسری کی مانند ہے ۔ بلدیاتی حکومتوں کو مزید اختیارات دیں گے تاکہ دیہی اور شہری زندگی میں خوشحالی اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اوربلدیاتی حکومتوں کے درمیان روابط نظام کو مزید بہتر بناتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیاتی حکومتی نظام میں اصلاحات سے متعلق پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے کیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ رورل کونسلز ، ڈسٹرکٹ کونسلز ، میٹر وپولیٹن کارپوریشنز ، میو نسپل کارپوریشن اور میو نسپل کمیٹیز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ۔ اور ان میں مزید بہتری لائیں گے ۔ اس موقع پر سردار صالح بھوتا نی نے صوبائی وزرائ، ڈسٹرکٹ چیئرمینوں اور دیگر ماہرین سے تجاویزیں ، سیکریٹری بلدیاتی و دیہی ترقی قمبر دشتی نے سردار صالح بھوتانی کو موجودہ بلدیاتی نظام سے متعلق بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیربلدیات نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کو مزید فعال کریں گے اور انکی مالی فنڈ میں اضافہ کریں گے کیوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو عام عوام کی دسترس با آسانی حاصل ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*