امریکا ایران مخالفت میں سلامتی کونسل کے ساتھ کام کرنے کو تیار

iran america

واشنگٹن(م ڈ)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بیلسٹک میزائلوں سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کیلئے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنےکو تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی اسلحے کی خرید وفروخت کی بھی پابندی ختم نہ کی جائے۔امریکی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ بندرگاہوں اور گہرے سمندروں میں ایران کی اسلحے کی پابندی سے بچنے کیلئے کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔اقوام متحدہ کی نگرانی،موثر نگرانی کے نظام کو بنائی جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*