یمن میں ملنے والے میزائل ایران میں تیار کیے گئے

اقوام متحدہ(م ڈ)اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں عرب اتحاد کو ٹینک شکن میزائل داغنے کے جو دو یونٹس ملے ہیں انہیں2016یا2017میں ایران میں تیار کیا گیا۔تاہم اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے اس بات کا تعین نہیں کیا کہ آیا یمن میں مذکورہ دونوں یونٹوں کا انکشاف جنوری2016سے نافذ العمل اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے یا نہیں۔یہ قرارداد ایران کو سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر ہتھیاروں یا ان سے متعلق مواد درآمد یا برآمد کرنے کو ممنوع قرار دیتی ہے۔گوتیریس نے ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے سلامتی کونسل کو پیش کی گئی اپنی شش ماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ دونوں یونٹس ایرانی ساخت کی خصوصیات کے حامل ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*