یاسر شاہ جنوبی افریقا میں ٹیم کو تاخیر سے جوائن کریں گے

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نجی مصروفیات کی وجہ سے جنوبی افریقا میں ٹیم کو تاخیر سے جوائن کریں گے۔قومی ٹیم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دورہ جنوبی افریقہ کے لئے لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہو رہی ہے، کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اورشان مسعود کراچی سے اڑان بھریں گے، امام الحق، فخرزمان، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف لاہور سے روانہ ہوں گے، فیملی مسائل کی وجہ سے یاسر شاہ کو فی الحال پاکستان میں رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔لیگ اسپنر 20دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے، یاسر شاہ ساتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 19دسمبر سے شروع ہونے والے 3روزہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*