ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حمایت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے لیڈر اور ہمارے بہت اچھے اتحادی ہیں ، یمن میں جو کچھ ہو رہاہے اس سے نفرت کرتا ہوں،چاہتا ہوںایران اور عرب اتحاد یمن کو خالی کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے لیڈر اور ہمارے بہت اچھے اتحادی ہیں، جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی وہ دو ٹوک انداز میں تردید کرچکے ہیں۔ ایک سوال کہ امریکی سینیٹ اسی ہفتے جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ایک مشترکہ قرارداد پر غور کررہی ہے اگر کانگریس اس قراردا د کو منظور کر لیتی ہے تو صدر کے پاس اس کی توثیق اور استرداد دونوں کا اختیار ہے جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں سینیٹروں سے ملاقات کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ لوگ کوئی ایسی تجویز پیش نہیں کرینگے جس سے ہم سینکڑوں ارب ڈالرز سے محروم ہوجائیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*