پی سی بی کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں انڈیا سے شکست مزید مہنگی پڑگئی

PCB

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 70 ملین ڈالرز زر تلافی کیس میں بھارت سے شکست مزید مہنگی پڑ گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیس کے اخراجات کی مد میں پاکستان سے 15 کروڑ روپے مانگ لیے، بی سی سی آئی نے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی کے سربراہ مائیکل بیلوف کو خط لکھ دیا۔آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکل میں اضافہ ہو گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیس لڑنے پر ہونے والے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ سے مانگ لیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے باہمی کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں کیس کیا تھا جس میں 447 کروڑ روپے ہرجانہ طلب کیا گیا تھا تاہم مائیکل بیلوف کی سربراہی میں آئی سی سی کمیٹی نے کیس کا فیصلہ بھارتی بورڈ کے حق میں دے دیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*