پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل

Pakistan Stock Exchange Karachi

کراچی (کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100کی38800،38700،33600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے1کھرب5ارب27 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.35فیصدزائد جبکہ79.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔بدھ کو کاروبار کاآغازملے رجحان میں ہوا،تاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دباﺅ کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38132کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیںخریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس544.51پوائنٹس کمی سے38307.44پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے56کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،278کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔
٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*