نواز، شہبازاور بابرہ شریف سے رشتہ داری نہیں ‘عمر شریف

لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکارعمر شرےف نے کہا ہے کہ نوازشرےف ، شہبازشرےف اور بابرہ شرےف سے مےری کوئی رشتہ داری نہےں البتہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا آپس مےں انسانےت کا خوبصورت رشتہ ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بابرہ شرےف فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہےں جو مجھے ذاتی طورپر سب سے زےادہ پسند ہےں انہوںنے حقےقی معنوں مےں اےک بڑی اداکارہ کے طوپر اپنی صلاحےتوں کو منواےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانےت کی خدمت مےرا مشن ہے اور جب تک زندہ ہوں اس پر کام کرتا رہوں گا۔دنےا مےں انسان کے آنے کا مقصد بھی خدا کی رضا کے ساتھ اس کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے اور مجھے خدا نے جہاں تک توفےق دی ہوئی ہے مےں اس حد تک اس کار خےر مےں مصروف ہوں اور خواہش ہے کہ آخری دم تک انسانےت کی خدمت کرتا رہوں ۔ عمر شریف نے اےک سوال کے جواب مےں کہاکہ لوگ نجی محفلوں مےں مذاق سے بابرہ شرےف ، نوازشرےف ، شہبازشرےف اور عمرشرےف کی آپس مےں رشتے دارےاں جوڑتے رہتے ہےں مگر مجھے برا نہےں لگتا لےکن مےں سمجھتا ہوں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب بھائی بھائی ہےں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*