ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی

کراچی (کامرس نیوز)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی ۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے سے گھٹ کر138.80روپے اورقیمت فروخت139.50روپے سے گھٹ کر139.30روپے ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*