مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولے کی قیمت میں استحکام رہا

کراچی (کامرس نیوز)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولے کی قیمت میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1247ڈالرسے گھٹ کر1245ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت65550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56199روپے پرمستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*