فلم ”2.0“ کا باکس آفس پر شاندار بزنس، سات دن میں سوا چھ سوکروڑ کمالیے

ممبئی (شوبز نیوز)اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس اور ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم ”2.0“کا باکس آفس پر شاندار بزنس جاری ہے، 7دن میں دنیا بھر سے 620کروڑ کما لئے۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کماراور سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی آنے والی سائنس اوت ایکشن سے بھرپور فلم ”2.0“ نے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مہنگی ترین فلم نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن ہی دنیا بھر سے 620کروڑ کما کر سنجے لیلا بھنسالی کی پدماوت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*