صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں تعطل قابل قبول نہیں، ایس ایم منیر

کراچی(کامرس نیوز)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین سلمان نے صنعتوں کو گیس کی بندش پر اظہار تشویش کیا ہے اور صنعتی پیدوار پر اس کے ناقابل تلافی اثرات کے پیش نظر صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو پہلے ہی خدشات سے آگاہ کیا تھا، صنعتوں اور بالخصوص کیپٹیو پاو¿ر پلانٹس کو گیس کی عدم فراہمی ملکی معیشت کے لیے تباہ کُن ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ اس سال صنعتوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ، لیکن اس کے برعکس گیس کی لودشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس کا براہ راست اثر صنعتی پیداوار اور برآمدات پر ہوگا۔کاٹی کے صدر دانش خان نے کہا کہ کیپٹیو پاو¿ر پلانٹس کو گیس کی عدم فراہمی سے دوا ساز صنعت بڑے پیمانے پر متاثر ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*