دورہ جنوبی افریقہ ،قومی کرکٹ ٹیم آج براستہ دوبئی روانہ ہوگی

لاہور(سپورٹس نیوز)ساﺅتھ افریقہ کیخلاف کرکٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم(آج) جمعرات کی علی الصبح لاہور اور کراچی سے دو مختلف فلائیٹس کے ذریعے براستہ دوبئی ساﺅتھ افریقہ روانہ ہوگی ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شان مسعود ،کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق کراچی سے روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی لاہور سے روانہ ہوں گے ۔پی سی بی کے ترجمان رضا راشد کے مطابق یاسر شاہ اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم کے ساتھ نہیں روانہ ہوسکیں گے وہ 20دسمبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم نے ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں سرفراز احمد قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*