برطانیہ کےساتھ مزید مذاکرات نہیں ہونگے ،یورپی کمیشن

European Commission

برسلز(م ڈ)یورپی کمیشن کے چیئرمین یانکلاڈ ینکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان طے کردہ سمجھوتہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے واحد سمجھوتہ ہے ۔ یورپی یونین کااس بارے میں برطانیہ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔یاد رہے کہ یور پی یونین اور برطانیہ کے درمیان طے کردہ سمجھوتے میں فریقین نے”یقینی بنانے والے منصوبے کو تسلیم کیا اور اس منصوبے کا مقصد یورپی یونین کے رکن آئرلینڈ اور برطانیہ کے شمالی آئرلینڈ کے درمیان سرحد پر چیک پوسٹ قائم نہ ہونے کو یقینی بنانا ہے ۔علاوہ ازیں نئے طویل مدتی تجارتی قوانین و ضوابط کے اجرا سے قبل برطانیہ یورپی یونین کی کسٹمز یونین میں رہے گا ۔ لیکن یہی یقینی بنانے والا منصوبہ اندرون برطانیہ میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے مذکورہ سمجھوتے کی مخالفت کی ایک اہم وجہ ہے ۔ ایسے خیالات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ اس منصوبے سے برطانیہ کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچے گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*