افغانستان ،مختلف کارروائی میں21طالبان ہلاک ،11زخمی

کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغان ڈسٹرکٹ پغمان کے علاقے بالا چنار میںبارود سے بھری ایک گاڑی افغان خفیہ ایجنسی کے قافلے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت5افراد ہلاک جبکہ6شدید زخمی ہو گئے۔مقامی افراد کے مطابق زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے زیادہ ہے اور ہلاک افراد میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔دریں اثناءافغان فورسز سے مشرقی صوبے پکتیا میں خصوصی آپریشن کے دوران افغان طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے جن کے نتیجے میں کم از کم3طالبان جاں بحق ہو گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*