آن لائن ای شاپنگ پورٹل دراز ڈاٹ پی کے کا 12.12 سیل کا آغاز

کراچی(کامرس نیوز)آن لائن ای شاپنگ پورٹل ”دراز ڈاٹ پی کے“ نے سال کے اختتام پر اپنی 12.12 سیل کا آغاز کر دیا ہے جس میں تمام کیٹیگریز پر خصوصی رعایتوں کے علاوہ کولیکٹ ایبل واﺅچرز، کریزی واﺅچرز اور پے منٹ پارٹنرز کی طرف سے دلکش رعایتیں فراہم کی گئی ہیں۔ دراز کی 12.12 سیل میں ان تمام مصنوعات کی خریداری کیلئے ایک سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے جن پر پورا سال صارفین کی نگاہ رہتی ہے۔ 12.12 سیل کے موقع پر پے منٹ پارٹنرز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، میزان بینک اور ایزی پیسہ کی جانب سے 20 فیصد تک اضافی رعایت اور 8000 روپے مالیت تک کے کریزی واﺅچرز بھی فراہم کئے گئے ہیں جس کے باعث صارفین اپنے جیب پر کم بوجھ کے ساتھ شاپنگ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*