ہاکی ورلڈ کپ پری کوارٹرفائنل

بھوبنیشور(سپورٹس نیوز)ورلڈ کپ ہاکی 2018 میں پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم نے 5-0سے شکست دے کر پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا۔بیلجیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ ہاکی کا سفر تمام ہو گیا، پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر4 میچز کھیلے ،3 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے جارہے ایونٹ میں بیلجیم نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر کے دسویں منٹ میں الیگزینڈر ہینڈرکس نے پنالٹی کارنر پر گول کرے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ابھی پاکستان کو برتری ختم کرنے کا موقع بھی نہیں ملاتھا کہ تھامس بریلز نے شاندار فیلڈ گول کرکے بیلجیم کی برتری دگنی کردی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*