کسی کے خوف سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی،محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بولر کے خوف میں آکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی۔محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میںوضاحت دی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ یہ نہیں کہ کارکرگی نہیں دکھا رہا بلکہ ذاتی وجوہات ہیں۔ان کا کہنا تھا لوگ سوچتے ہیں کہ میں نے ریٹائرمنٹ اس لیے لی ہے کہ مجھے جنوبی افریقا کے دورے پر فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خوفزدہ ہو کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کیا، جب کہ یہ بے بنیاد بات ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی دونوں بولرز کا ون ڈے کرکٹ میں سامنا کرچکے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ناقدین کو اس کا جواب دیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*