کابل ،کار بم دھماکے اور جھڑپوں میں25افراد جاں بحق

کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں4سیکیورٹی اہلکار اور 1حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ6زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے شمال مغربی ضلع پیغمان میں گذشتہ روز کاربم دھماکا افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔دھماکے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش دھماکا تھا جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں۔فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*