پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی

کراچی(کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100کی39200،39100،39000اور38900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 82ارب42 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.56فیصدکم جبکہ67.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیںخریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39338پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دباﺅ کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*