ٹیم مکمل طور پر فٹ اور متحد ہے، عثمان خواجہ

usmankhawaja

پرتھ(سپورٹس نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں جاندار کم بیک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اپنے ایک بیان میں عثمان خواجہ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اس شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*