مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے مہنگاہوگیا

کراچی (کامرس نیوز)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںاستحکام رہا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1247ڈالرپرمستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں86روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت65450روپے سے بڑھ کر65550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56113روپے سے بڑھ کر56199روپے ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*