شہنشاہ جذبات دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (شوبز نیوز)شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے زندگی کی 96بہاریں دیکھ لیں- اس موقع پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے فیملی اور قریبی دوستوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا۔دلیپ کمار اور سائرہ بانو سال 1966 سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی ازدواجی زندگی بولی وڈ کے کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دلیپ کمار نے اپنے کیریئر کے عروج پر سائرہ بانو کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے سے انکار بھی کیا تھا، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سائرہ ان سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔تاہم یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جبکہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں۔دلیپ کمار بولی وڈ کے پہلے سپر اسٹار ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے بولی وڈ میں آنے سے قبل اپنا نام یوسف خان سے تبدیل کرکے دلیپ کمار رکھا تھا۔اپنے کیریئر کے عروج پر وہ کسی بھی فلم میں کام کرنے کے لیے 5 لاکھ سے 11 لاکھ معاوضے کا مطالبہ کرتے تھے، جو اس وقت بہت بڑی رقم مانی جاتی تھی۔دلیپ کمار وہ پہلے اداکار ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*