سعودی فرماں روا محمد بن سلمان نے اسپارک کاسنگ بنیاد رکھ دیا

Saudi Arabia

ظہران (م ڈ)سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مشرقی ریجن میں کنگ سلمان انرجی سٹی (اسپارک)کا سنگ بنیاد رکھ دیا،یہ 50مربع کلو میٹر پر بسایا جائیگا، یہ توانائی، صنعت اور ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنے گا۔ اسکا پہلا مرحلہ 2021میں مکمل ہوجائیگا، غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق کنگ سلمان انرجی سٹی مشرقی ریجن میں دمام اور الاحساکے درمیان قائم کیا جارہا ہے، اسکا پہلا مرحلہ 12مربع کلو میٹر کا احاطہ کریگا،6ارب ریال کاسرمایہ لگے گا۔سعودی آرامکو اسکا بنیادی ڈھانچہ استوار کریگی اور وہی اسکا نظم و ضبط دیکھے گی اور اصلاح ومرمت بھی اسی کے ذمہ ہے۔ آرامکو ٹیکنالوجی زون اینڈ انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی (مدن) کی شراکت سے مذکورہ شہر آباد کریگی۔ اس کے پہلے مرحلے میں 120سے زیادہ سرمایہ کار شریک ہونگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*