اب کوئی پاکستان کو ڈومور نہیں کہے گا ،شہر یار آفریدی

minister of state for interior

اسلام آباد(اے این این) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اب اس ملک کو کوئی ڈومور نہیں کہے گا اور ہم دنیا کو ڈومور بتائیں گے،قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے۔اسلام آباد میں نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اگر ڈاکٹر، انجینئر اور سول آفیسر بننا ہے تو غلط ہے، تعلیم کا مقصد مہذب اور ہمدرد انسان بننا تھا لیکن دنیا اس مقصد میں ناکام ہوئی ، اس کا مقصد مہذب انسان بننا ہے، آج مذہب، مسلک، زبان اور علاقے کے نام پر انسان انسان کا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سماجی اور معاشی نظام غیروں کا ہے، مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں، مسلمان واپس اپنی بنیادوں کی جانب آئیں اور حق کے لیے کھڑے ہوں، ہم نے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدے اور دولت کو عزت کی بنیاد نہ بنائیں، اب اس ملک کو کوئی نہیں کہے گا ڈو مور، ہم دنیا کو بتائیں گے ڈو مور۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے، اور جو ریاست کو چیلنج کرےگا ریاست بھی ان سے نمٹے گی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ریاست کی زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف آپریشن ہے، یہ آپریشن ذاتی ملکیت والوں کے خلاف نہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*