آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ

دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے،سٹیو سمتھ تیسرے اور پاکستانی بلے باز اظہر علی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور10ویں نمبر پر موجود ہیں۔باﺅلنگ میں کاگیسو ربادا پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے، ورنن فلنڈر تیسرے ،محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور یاسر شاہ نویں پوزیشن پر موجود ہیںابتدائی 10بہترین آل رانڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کین ولیمسن 900پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کیویز بلے باز ہیں اور مجموعی طور پر 900پوائنٹس حاصل کرنے والے 32ویں کھلاڑی ہیں۔کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 49سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم کو ہوم گرانڈ کے بجائے کسی اور گراونڈ پر شکست دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*