ہاکی ورلڈ کپ، ناک آﺅٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل

Pakistan Hockey Fedration

بھوبنشوار (سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے (آج) منگل کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں ورلڈ کپ میں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ٹیموں کے درمیان زبردست جنگ جاری ہے، گزشتہ روز لیگ میچز اختتام پذیر ہو گئے، ارجنٹائن، آسٹریلیا، میزبان بھارت اور جرمنی نے شاندار کھیل کی بدولت براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ پاکستان سمیت انگلینڈ، نیوزی لینڈ، فرانس، چین، بیلجیئم، ہالینڈ اور کینیڈا کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے دوسرے راﺅنڈ میں فتوحات درکار ہوں گی۔دوسرے راﺅنڈ کے آخری دو میچز آج منگل کو شیڈول ہیں جس کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*