پاکستان کو اصلاح کے بغیر ایک ڈالر بھی نہ دیا جائے، امریکا

نیویارک(م ڈ)اقوا م متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود مبینہ دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔ اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز امریکی مندوب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔امریکہ کو اپنے اتحادیوں پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ا مریکہ آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے۔اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرامداد دی۔ پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*