نادیہ خان کی 17سال بعد میزبانی کے شعبے میں واپسی

کراچی (شوبز نیوز)نادیہ خان کو آغاز میں شہرت مختلف ڈراموں جیسے بندھن سے ملی مگر آن اسکرین ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو ہوسٹ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ کو مارننگ شو میزبان کے طور پر زیادہ جانا گیا۔تاہم 17 سال بعد 2017 میں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں واپسی کی مگر اب ایک بار پھر اپنے شعبے یعنی میزبانی کی جانب چلی گئی ہیں۔اس بار نادیہ خان بول انٹرٹینمنٹ کے لیے ایک گیم شو ”کروڑوں میں کھیل“ کی میزبانی کررہی ہیں۔انہوں نے اس شو کے بارے میں بتایا ‘ گیمز کھیلنے کی بجائے ہم شرکا سے سوالات کے جوابات دینے کا کہتے ہیں تاکہ وہ اپنی معلومات ظاہر کرسکیں، اس کا مقصد لوگوں کے اندر مطالعے اور کوشش کی حوصلہ کرنا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*