ملک سے پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،قاسم سوری

اسلا م آباد(آئی این پی )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پیرکو پارلیمنٹ ہاﺅس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر سال 2018کی آخری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اراکین اسمبلی ،وزیراعظم کے پولیو کے خاتمے کے لیے فوکل پرسن بابر بن عطا نیشنل این ایس ٹاپ کے آرڈینیٹر بریگیڈیر ڈاکٹر کمال سومرو آپریشنل کوارڈنیٹر WHOاورانسداد پروگرام کے دیگر اعلی ٰ احکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروے کا ر لایا جائے گا ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے 5سال کی عمر کے بچوں کو اپاہج ہونے کے خطرے سے بچانے کے لیے انہیں پولیو کے قطرے پلائیں ۔ڈپٹی سپیکر نے اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے پولیو کے قطروں میں کوئی ما نع چیز شامل ہے خود بھی پولیو کے قطرے پیے ۔انہوں نے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے قوم پر انسداد پولیو مہم میں بڑ چڑ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے انسداد پولیو کے فوکل پرسن اور انسداد پولیو کے دیگر عملے کی کاوشوںکو سراہا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*